جنید خان کا اعزاز، متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا سے نوازدیا

10  فروری‬‮  2022

کراچی (این این آئی)باصلاحیت پاکستانی اداکار اور راک اسٹار جنید خان کا اعزاز ، متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اداکار کو گولڈن ویزا سے نوازدیا، یاد رہے کہ ہمایوں سعید کے بعد جنید خان وہ دوسری شخصیت بن گئے ہیں جسے یو اے ای حکومت نے اپنے گولڈن ویزا سے نوازہ ہے۔

جنید خان نے اپنے انسٹا گرام پر گولڈن ویزا ملنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خبر شیئر کی اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت سے گولڈن ویزا حاصل کرنے پر فخر ہے، اس اعزاز پر یو اے ای حکومت کا شکرگزار ہوں اور خوشی محسوس کررہاہوں، جنید خان کا کہنا تھاکہ دبئی ہمیشہ میرے اور میرے خاندان کے لیے گھر سے دور ایک گھر رہا ہے، اوریہاں ہمارے دورے ہمیشہ شاندار رہے ہیں، گولڈن ویزا ملنے کے بعد ان دوروں میں مستقبل میں مزید اضافہ ہوگا۔ گولڈن ویزا کے حامل غیر ملکی افراد بغیر کسی اسپانسر کے متحدہ عرب امارات میں رہ کر یاکام کرسکتے ہیں، تعلیم حاصل کرسکتے ہیں، اور متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر اپنے کاروبار کی سوفیصد ملکی رکھ سکتے ہیں، متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا بھر کی معروف شخصیات کو گولڈن ویزا سے نوازہ جاچکا ہے، جن میں کرسٹیانورونالڈو، سنجے دت، شاہ رخان سمیت دیگر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…