ٹماٹر سونے کے بھائو بکنے لگا، دیگر پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ

6  فروری‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت میں سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے متوسط طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے ،ایران سے ٹماٹر کی درآمد بند ہونے کی وجہ سے سبزی منڈی میں ٹماٹر کے نرخ 200روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں ،ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی

ک جانب سے جاری ہونے والے نرخ نامے پر سبزی منڈی کے تاجروں نے بھی عمل درآمد سے انکار کردیا ہے۔اسلام آباد کی مارکیٹوں سمیت سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طو رپر ناکام نظر آرہی ہے ،مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نرخ نامے کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت 133روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سبزی منڈی میں اس وقت ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200روپے ہے اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بے حد اضافہ ہوگیا ہے اس سلسلے میں جب مارکیٹ کمیٹی کے دفتر سے معلومات لی گئی تو وہاں پر موجود اہلکار نے بتایا کہ ایران سے ٹماٹر سمیت دیگر پھلوں کی درآمد پر عائد پابندی کی وجہ سے نرخوں میں بے حد اضافہ ہوا ہے انہوں نے تسلیم کیا کہ اس وقت سبزی منڈی میں ٹماٹر کے پرچون نرخ 200روپے کلو ہے جبکہ دیگر مارکیٹ میں 220سے 250روپے تک فروخت ہورہی ہے انہوں نے بتایا کہ نرخ نامے میں جو ریٹ درج کیا گیا ہے وہ درست نہیں ہے اس وقت سبزی منڈی میں موسمی سبزیوں کے نرخوں میں بھی بے حد اضافہ ہوگیا ہے جس کو کنٹرول کرنا ضلعی انتظامیہ کے بس میں نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…