رمضان المبارک کا آغاز اپریل کی کس تاریخ کوہوگا؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

6  فروری‬‮  2022

کویت سٹی(این این آئی ) رمضان المبارک کا آغاز اپریل میں ہوگا لیکن اب کویت کے ماہر فلکیات عادل المرزوق نے 2 اپریل بروز ہفتے کو اس بابرکت مہینے کے آغاز کی پیش گوئی کردی۔کویتی میڈیا کے مطابق ماہر فلکیات المرزوق نے وضاحت کی کہ اگر آسمان صاف اور بادلوں یا گرد و غبار سے پاک ہوا تو ماہ رمضان کا چاند جمعہ کی پہلی اپریل کو نظر آئے گا۔چاند کی پیدائش کویت کے مقامی وقت

کے مطابق یکم اپریل بروز جمعہ صبح نو بج کر 25 منٹ پر ہوگی اور غروب آفتاب کے تقریبا 15 منٹ بعد آسمان پر رہے گا۔ماہر فلکیات نے یکم اپریل بروز جمعہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی تصدیق کے نتیجے میں متعدد وجوہات کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں رجب کے مقدس مہینے کا آغاز ہو چکا ہے اور اس میں سے کئی دن گزر چکے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صرف ایک مدت باقی ہے جو کہ دو مہینے سے بھی کم ہے۔ قوی امکان ہے کہ اس سال شعبان کا مہینہ 29 دن کا ہو گا۔کویتی ماہر فلکایت کے مطابق چاند کی ولادت جمعہ کی صبح یکم اپریل 2022 کو ریاست کویت کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:25 بجے ہو گی جبکہ ہلال کی پیدائش بین الاقوامی وقت کے مطابق اس دن کی صبح (6:25) پر ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ہلال کی پیدائش یا سورج کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں ایک ہی وقت میں ہوگا لیکن اس معاملے میں جو فرق ہوگا وہ صرف چاند کے طلوع و غروب کا وقت ہے۔ اس سال رمضان کا چاند اس وقت نظر آئے گا جب آسمان صاف اور بادلوں یا گرد و غبار سے پاک ہو گا۔

اسی مناسبت سے اس فلکیاتی معلومات کے مطابق اور اگر اس کے ساتھ 29 شعبان 1443 ہجری بمطابق یکم اپریل 2022 بروز جمعہ کا چاند دیکھنے کے لیے شرعی شواہد بھی ہوں تو یہ وزارت انصاف میں شریعہ دیکھنے والے بورڈ کی طرف سے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…