بابر اعظم نے مجھے سحر میں مبتلا کردیا، رکی پونٹنگ

6  فروری‬‮  2022

سڈنی (آن لائن )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی حکمرانی کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے حال ہی میں آئی سی سی گفتگو میں کہا کہ بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ کے بھی ایک اچھے بیٹر ہیں۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ وقت کی بات ہے کہ بابر اعظم کب ٹیسٹ فارمیٹ کے بھی نمبر ون بیٹر بنتے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ ایسا ایک دن ضرور ہوگا۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بابر اعظم کا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اس وقت نواں نمبر ہے۔رکی پونٹنگ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ بابر اعظم کیلئے آسمان ان کی حد ہے ، وہ جہاں قدم رکھتے ہیں دنیا ان کی ہوجاتی ہے، اگر بابر پچھلے دو برسوں میں ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلتے تو یقیناً ابھی نمبر ون ہوتے۔رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کو آسٹریلیا سیریز کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جب 2019 میں بابر اعظم کو برسبین کی بائونسی پچ پر ہیزل ووڈ، سٹارک اور کمنز کے خلاف شاٹس کھیلتے دیکھا تھا تو اس نوجوان کرکٹر نے مجھے اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…