قرض لینے کا عمران صاحب کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کیلئے خطرناک ہے،مریم اورنگزیب

4  فروری‬‮  2022

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب پر نظر رکھی جائے، آئی ایم ایف سے قرض لینے پر خودکشی ہی نہ کرلیں؟ عمران صاحب نے ہر پاکستانی بچے، بوڑھے، نوجوان، خواتین کو مقروض بنا دیا، ان کے مسلط ہونے کے بعد ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض

میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔ اپنے ایک بیان میںترجمان مسلم لیگ ن کاکہنا تھا کہ کہا پاکستان کی تاریخ میں لئے گئے کل قرض کا 70 فیصد عمران صاحب نے لیا، ان کی وجہ سے ہر پاکستانی 58 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار روپے کا مقروض ہو چکا، دو کروڑ بیس لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیئے گئے، ان میں میں سے ایک کروڑ چالیس لاکھ بچے ہیں،وزیر خزانہ نے بڑی خوشی سے ایک ارب ڈالر مقروض ہونے کا اعلان کیا،عمران صاحب پر نظر رکھی جائے، آئی ایم ایف سے قرض لینے پر خودکشی ہی نہ کرلیں؟۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ عمران صاحب نے قوم پر جو قرض لادا ہے، یہ کون ادا کرے گا؟ قرض لینے کا عمران صاحب کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کے لئے خطرناک ہے، پاکستان سب سے زیادہ مقروض، لیکن عمران خان کا بنی گالہ کا محل ریگولرائز ہوگیا، پاکستان کی فی کس آمدن کم ہوگئی، لیکن تین سال میں عمران صاحب کی آمدن 90 فیصد بڑھ گئی، تین سال میں عمران صاحب کو تو سب کچھ نیا مل گیا، لیکن عوام کو قرض، بھوک، بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کیا ملا ؟ عمران صاحب عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکتے، خودکشی کرنے کا ہی سوچ لیں، شاید کامیابی ہو جائے اور عوام کو سکون آ جائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…