نیوٹرل ہوں، مجھے زیادہ سبق نہ پڑھائیں، چیئرمین سینیٹ کا یوسف گیلانی کو جواب

31  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹرل ہوں، مجھے زیادہ سبق نہ پڑھائیں۔ پیر کو اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر سینیٹ میں حکومت کو فائدہ پہنچانے کے الزام پر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین اور اسپیکر ایوان کے کسٹوڈین ہوتے ہیں، وہ ہاؤس کی نمائندگی کرتیہیں، حکومت کی نہیں لہٰذا چیئرمین اور اسپیکر کا کردار غیرجانبدار ہونا چاہیے۔اس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کو جواب میں کہا کہ میں غیرجانبدار ہوں، مجھے زیادہ سبق نہ پڑھائیں، چیئر کو آپ لوگ خود خراب کررہے ہیں، اس کو پارٹی بنارہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھاکہ اپنے نمبر پورے نہیں کرتے اور الزام چیئر کو دیتے ہیں، زیادہ نیوٹرل ہونا بھی ٹھیک نہیں۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کی ملاقات،بلوچستان کی سیاسی اور مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملا قات کی، ملا قات میں بلوچستان کی سیاسی اور مجموعی معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا اہم جزو ہے بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کا ازالہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے ایوان بالا میں صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرزکو بلوچستان کی عوام کی بھرپور انداز میں نمائندگی کا موقع دیا جاتا ہے

انہوں نے کہاکہ صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے گوادر پورٹ صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا مرکز بنے گا انہو ں نے کہاکہ صوبہ بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی

جلد تکمیل سے صوبے کی عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گاعوامی نمائندے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں، اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جما لی نے بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے چیئرمین سینیٹ کی کوششوں سراہتے ہوئے کہا کہ

صوبہ بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل صوبے کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے وفاقی حکومت کا صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی لائق تحسین ہے، ملاقات میں سینیٹرز ثنا جمالی، منظور احمد کاکڑ، کامران مرتضیٰ اور نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…