اپوزیشن محض بھوسے کا ڈھیر ہے ۔۔۔ حسن نثار پھٹ پڑے

30  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حسن نثار نے کہا کہ اپوزیشن محض بھوسے کا ڈھیر ہے ، اعصاب انکے تباہ ہو چکے ہیں ، بری طرح یہ مایوس ہیں اور خوفزدہ ہیں، ان میں ایسے لوگ ہیں جو کہہ رہے ہونگے عمران کو ٹائم مل گیا تو تم سب فارغ ہو ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر

عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک بل پر صرف ایک ووٹ سے شکست اپوزیشن کے لیے شدید دھچکا ہے۔اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو مل بیٹھ کر جائزہ لینا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوا۔ اجلاس سے غیر حاضر رہنے والے ارکان سے پوچھا جانا چاہیے کہ اتنے اہم موقع پر سینیٹ سے غیر حاضری کا کیا جواز تھا؟سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کی عدم موجودگی ایسے ہی تھی جیسے کوئی کپتان دس ممبروں کو میدان میں بھیج کر خود باہر بیٹھ جائے۔ اْن کی طرف سے ہر سینیٹر کو کئی کئی بار ٹیکسٹ پیغام آئے کہ جمعہ کو حاضری یقینی بنائیں۔ عمومی روایت کے برعکس انکا سٹاف ایک ایک سینیٹر کو کئی کئی بار فون کرکے گیلانی صاحب کا پیغام پہنچاتا رہا اور حاضری کی تاکید کرتا رہا۔ قائد حزب اختلاف کی غیر حاضری دیگر سات ارکان کی غیر حاضری پر بھاری ہے۔ وزیر خزانہ دو دن پہلے اخباری کانفرنس میں اعلان کر چکے تھے کہ ہم یہ بل

سینیٹ میں لا رہے ہیں اور بل کو منظورِ کرا لینگے۔ تمام سینیٹرز ہی نہیں دفتری ملازمین تک کو علم تھا کہ یہ بل آئے گا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کھلی ووٹنگ کا یہ حال ہے تو خفیہ ووٹنگ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل کے بعد سینیٹ میں اپوزیشن کی عددی برتری تحلیل ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…