یوسف رضا گیلانی کو اسٹیٹ بینک بل ایجنڈے میں شامل ہونے کا پہلے سے علم ہونے کا انکشاف

29  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو اسٹیٹ بینک بل ایجنڈے میں شامل ہونے کا پہلے سے علم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی جانب سے 26 جنوری کو تمام اپوزیشن ارکان کو

بھیجے گئے پیغامات حاصل کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام اپوزیشن سینٹرز کو جمعرات کو دوبارہ اجلاس میں شرکت کے پیغامات بھیجے گئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 28 جنوری کو اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔پیغام میں اپوزیشن ارکان کو کہا گیا کہ درخواست ہے کہ جمعہ 28 جنوری کو صبح ساڑھے 10بجے اجلاس میں شرکت کریں۔اپوزیشن لیڈر نے ارکان کو صبح کی فلائیٹس کینسل کروا کر شام ہی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی۔انہوں پیغام میں کہا کہ صبح کی فلائیٹس کینسل ہو سکتی ہیں اس لیے رسک نہ لیں ایک روز قبل ہی پہنچ جائیں۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق بعض ارکان کو جمعہ رات کی دوپہر کو دوبارہ ٹیلی فون بھی کیے گئے۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق اماالدین شوقین کراچی سے جس پرواز پر اسلام آباد آرہے تھے طلحہ محمود نے اسی پرواز سے کراچی لینڈ کیا، طلحہ محمود کو کہا بھی گیا کہ آپ کراچی کیوں آئے ہیں سینیٹ کا تو اہم اجلاس ہے۔اپوزیشن ارکان نے مطالبہ کیا کہ علم ہونے کے باوجود اپوزیشن ارکان کیوں غائب رہے تحقیقات ہونی چاہئے دوسری جانب بعض اپوزیشن ارکان نے دلاور گروپ کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…