کافی پینے کے حیرت انگیز فوائد فرانس میں ہونیوالی نئی تحقیق میں اہم انکشافات

27  جنوری‬‮  2022

پیرس(این این آئی) فرانس میں ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی پینے سے جہاں دل اور دماغ کو فائدہ پہنچتا ہے، وہیں پیٹ اور ہاضمے کا نظام بھی بہتر رہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ایک تجزیاتی مطالعہ (ریویو اسٹڈی)تھا جس

میں کافی کے استعمال سے متعلق اب تک کی گئی 194 تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔اس مطالعے سے معلوم ہوا کہ روزانہ 3 سے 5 کپ کافی پینے سے صحت پر کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے جبکہ پیٹ کے مفید جرثوموں کی تعداد بڑھتی ہے جو ہاضمے پر بہت اچھا اثر ڈالتے ہیں۔کافی پینے کے باعث قولون (آنت کے اختتامی حصے)میں حرکت بہتر ہوتی ہے اور یوں فضلے کا اخراج بھی بہتر ہوجاتا ہے۔ اس طرح کافی کی بدولت قبض میں 60 فیصد تک کمی آجاتی ہے۔یہی نہیں بلکہ کافی پینے سے جگر کے سرطان کا خدشہ بھی کم رہ جاتا ہے جبکہ پِتے میں پتھریاں بھی بہت کم بنتی ہیں۔کافی کا تیسرا بڑا فائدہ یہ معلوم ہوا کہ اس سے لبلبے، پِتے اور معدے سے ان رطوبتوں (جوسز)کا اخراج بڑھ جاتا ہے جو ہاضمہ بہتر بناتی ہیں اور یوں دوسری غذاں کے ہضم ہونے میں بھی سہولت پیدا کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…