عرب امارات میں ڈرون اڑانے پرسخت سزائوں کااعلان

27  جنوری‬‮  2022

ابوظبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ڈرونز اڑانے پر جیل اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اس سے پہلے صرف ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کی گئی تھی ،عرب میڈیا کے مطابق حکومت نے

شہریوں کو متنبہ کیا کہ ملک میں ڈرونز اڑانے پر کم سے کم 6ماہ اور زیادہ سے زیادہ 5 سال جیل یا پھر ایک لاکھ درہم سے زائد جرمانہ عائد ہوگا۔حکومت امارات کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے سے ڈرونزکے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق کھیلوں میں استعمال ہونے والے ڈرون پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ حکام کاکہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوام اور املاک دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔امارات حکومت کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو کام، تجارتی، فلم بندی یا اشتہاری مقاصد کے لیے ڈرون کے استعمال کی ضرورت ہے انہیں اپنا کام کرنے کے لیے حکومت سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…