جو شخص پانچ لاکھ لوٹ رہا تھا، اب اس کا خرچہ 10 لاکھ روپے ہو گیا ہے، حسن نثار

26  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایسے میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا تھا کہ کرپشن تو ہمارے یہاں پاکستان کے ساتھ پیدا ہوئی،جعلی کلیموں اور جعلی ذاتوں کے ساتھ اور پھر یہ انداز زندگی بن گئی،بھوک، ننگ، افلاس،

بڑھتی آبادی اور اس کے اوپر بدانتظامی نے اس صورتحال کو ضربیں لگا دیں، جیسے جیسے غربت بڑھے گی،آبادی بڑھے گی، بھوک بڑھے گی،مہنگائی بڑھے گی، روپے کی قدر گرتی جائے گی، ویسے ویسے کرپشن بھی بڑھتی چلی جائے گی۔حسن نثار نے کہا کہ جو شخص پانچ لاکھ لوٹ رہا تھا جب خرچہ بڑھ گیا تو اس کی ضرورت دس لاکھ کی ہو گئی، ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں کرپشن کو کوئی بھی نہیں سنبھال سکے گا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئیٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کمال ڈھٹائی اور بے شرمی ہے کہ کرپشن کا عالمی سرٹیفیکٹ لینے کے باوجود آپ کی جھوٹی زبان چلے جا رہی ہے،فواد صاحب ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل عمران صاحب کو چور اِس لئے کہہ رہی ہے کہ ملک میں تاریخی کرپشن اور لوٹ مار جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک اور عوام ساڑھے تین سال سے منظم عمران مافیا کا سامنا کر رہا ہے جس کی تصدیق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل واضح طور پہ یہ کہہ رہی ہے کہ حکومتی اور سرکاری معملات میں ہر طرح کی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فواد چودھری صاحب عمران صاحب سے پوچھ لیں یا اْن کے ہی ماضی میں دئیے ہوئے بھاشن غور سے سْن لیں کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کون سی کرپشن کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپ کے آٹا چینی دوائی بجلی گیس ایل این جی کووڈ فنڈ میں چوری کے تمام قصے اس رپورٹ میں جوڑے گئے ہیں،عوام جانتی ہے کہ وہ یہ اِس لئے کہہ رہے ہیں کہ عمران صاحب نے عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی سب چوری کیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل اِس لئے یہ کہہ رہی ہے کہ ملک میں ساڑھے تین سال

سے قانون کی حکمرانی کی عدم موجودگی اور عمران مافیا نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب کو پتہ ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یہ اِس لئے کہہ رہی ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اداروں اور ریاست کی طاقت کا ناجائز استعمال کر احتساب کے نام پہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کی شان ہے کہ جو

دوسروں پر کرپشن کا الزام لگاتا رہا اس کا اپنا منہ کرپشن کی گندگی سے داغدار ہوگیا،اللہ کی شان ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے عمران صاحب کے لگائے جھوٹے الزام تو ثابت نہ ہوئے لیکن خود عالمی سرٹیفائیڈ چور نکلے۔ انہوں نے کہاکہ فواد صاحب چوری پکڑی گئی ہے، ٹویٹ، بیانات اور بہانہ بنانے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد عمران صاحب کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…