ٹی وی پروگرام میں ترک صدر کی مبینہ توہین ٗ خاتون صحافی کو جیل بھیج دیا گیا

23  جنوری‬‮  2022

انقرہ (این این آئی)ترکی کی عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں گواہی دینے کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی توہین پر صحافی صدف کاباش کو قید کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ترک حکام نے

صحافی کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں ترک صدر کے بارے میں بیان دینے کی وجہ سے گرفتار کیا تھا۔ترک صحافیہ کی طرف سے مبینہ توہین آمیز الفاظ اپوزیشن ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ انٹرویو میں کی گئی، جہاں اس نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اسے پوسٹ کرتے ہوئے حکومتی محل کے لیے گودام کی مشابہت کی مثال استعمال کی۔صدر کی توہین پر قانون کے تحت ملزم کو ایک سے چار سال کے درمیان قید کی سزا کا سامنا ہے۔ترکی کے پبلک پراسیکیوٹر نے 2014 سے 2019 کے درمیان کل 128,872 شہریوں کے ساتھ صدر رجب طیب ایردوآن کی توہین کرنے پر تحقیقات شروع کیں۔ توہین کے الزام میں تقریبا 27,717 مقدمے دائر کیے گئے۔اسی طرح مخالفین کا کہنا تھاکہ صدر جمہوریہ کی توہین کے الزام میں بھی لوگوں کو گرفتار کیا جاتا اور انہیں سزائیں دی جاتی ہیں۔ توہین ایک آلہ ہے جسے صدرکے مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…