پاکستانی روپیہ ٹکا کا بھی نہ رہا، بنگلہ دیشی ایک ٹکا پاکستانی دو روپے بھی کراس کر گیا

19  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی روپیہ ٹکا کا بھی نہ رہا، بنگلہ دیشی ایک ٹکا پاکستانی دو روپے بھی کراس کر گیا، ایک ٹکا پاکستانی 2 روپے پانچ پیسے تک پہنچ گیا۔ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہو گئی۔ بنگلہ دیشی ٹکا پاکستانی روپیہ سے مضبوط ہو گیا۔ پاکستانی روپے کی قدر امریکی ڈالر پہلے ہی روندتا آ رہا ہے اب بنگلہ دیشی ٹکا بھی پاکستانی کرنسی پر حاوی ہو گیا ہے۔

اب سو بنگلہ دیشی ٹکے 205.471 پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔ امریکی ڈالر آج بھی مہنگا ہو گیا ہے، انٹرنینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز چار پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 176 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 22 پیسے ہو گئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب رواں مالی سال جولائی تا دسمبر ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں مالی سال 22-2021 کی پہلی ششماہی میں ایک ارب 93 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا دسمبر 2021-22 ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 9 ارب 38 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 7 ارب 44 کروڑ ڈالر تھا۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے کیونکہ پاکستان کا شمار ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے لہٰذاٹیکسٹائل کی برآمدات پچھلے چھ ماہ سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کی نسبت ٹیکسٹائل برآمدات میں 1 ارب 93 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا جبکہ سال 2018-19 کے مقابلے میں پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 2.73 ارب ڈالر بڑھ گئیں۔رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں سوتی دھاگہ، کپڑے، ریڈی میڈ گارمنٹس سمیت دیگر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…