رشتے داروں سے ملنے آئی خاتون پر شوہر کے سامنے تشدد اور بدسلوکی، ویڈیو وائرل ہوگئی

19  جنوری‬‮  2022

مظفر آباد (این این آئی) آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں رشتے داروں سے ملنے آنے والے میاں بیوی کو زد وکوب کرنے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون سے بدسلوکی کرتے ہوئے موبائل اور رقم کا تقاضہ کیا جبکہ خاتون کے شوہر پر بھی تشدد کیا۔بعد ازاں ملزمان نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خود وائرل کر دی،

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق میاں بیوی سے بدسلوکی کا واقعہ ایک ہفتے قبل پیش آیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) آزاد کشمیر سہیل تاجک نے خود نوٹس لیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ افراد مظفرآباد کے علاقے لنگر پورہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں گاڑی میں سوار شخص اور خاتون کو زد وکوب کر رہے ہیں، ملزمان گاڑی سوار شخص کو کھینچ کر گاڑی سے باہر نکال رہے ہیں اور مزاحمت پر اسے زدوکوب کرتے ہوئے گالیاں بھی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم نے تو گاڑی میں بیٹھتے ہوئے خاتون کو تھپڑ بھی دے مارا، موبائل فون اور پیسے مانگتے ہوئے خاتون سے بدتمیزی بھی کی، خاتون گاڑی سے نکلتی ہے تو اسے دوسرا ملزم واپس بٹھاکر بدسلوکی کرتا دکھائی دیتا ہے۔دوسری جانب ویڈیو میں متاثرہ شخص ملزمان سے بار بار کہہ رہا ہے کہ پیسے دینے کو تیار ہیں تاہم ملزمان نہیں مانتے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے خود سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی، ویڈیو کے ذریعے تین ملزمان کو شناخت کرکے گرفتار

کرکے سٹی تھانہ مظفرآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم بدسلوکی کے واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کر دی گئی ، مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ شخص اور خاتون کا تعلق پنجاب سے اور وہ اپنے رشتے داروں کے ہاں لنگر پور ہ آئے ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…