سعودی حکومت کا کم آمدنی والے صارفین کے لیے بجلی نرخوں میں کمی کااعلان

18  جنوری‬‮  2022

ریاض (این این آئی) سعودی حکومت اپنے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، اس سلسلے میں عوام کو سستی بجلی اور پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔سعودی عرب کی شوری کونسل نے اپنے اجلاس میں بجلی کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاشرے کے

کم آمدنی والے طبقے کو رعایت دینے کے لیے بلوں کے نرخوں میں نظرثانی کی جائے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شوری کونسل نے اس امر کی جانب بجلی کمپنی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں کے نرخوں میں اضافے سے کم آمدنی والے طبقے کو مشکلات درپیش آسکتی ہیں۔اس کے علاوہ بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی مرتب کرتے ہوئے مقامی سطح پر اس پروگرام میں اہل افراد کو موقع دیا جائے۔شوری کونسل کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے مذکورہ اہل افراد اس میدان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کریں جس سے سعودی بجلی کمپنی کی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔شوری کونسل نے پانی و بجلی اتھارٹی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ میدان میں کام کرنے والے کنٹریکٹرز کے کام کے حوالے سے سلامتی کے امور کو بہتربنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرے تاکہ خدمات کے معیار کومزید بہتربنایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…