پاکستانی پاسپورٹ رینکنگ میں مسلسل تیسرے سال بدترین پاسپورٹ کی فہرست میں شامل

12  جنوری‬‮  2022

کراچی(این این آئی)ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ مسلسل تیسرے سال بھی بدترین پاسپورٹ کی فہرست میں شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس، جو دنیا بھر کے پاسپورٹس کی رینکنگ کرتا ہے، نے پاکستان کو 108ویں نمبر پر رکھا ہے۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس، 2006 سے

پاسپورٹس کی نگرانی کررہا ہے جو دنیا میں سفر کے لیے بہترین ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ19 کی وجہ سے دنیا بھر میں لگنے والی سفری پابندیوں کے باعث 16 سالہ تاریخ میں انڈیکس میں وسیع خلا پیدا ہوا ہے۔انڈیکس کے مطابق جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ کو 192 مقامات پر ویزا فری انٹری کی سہولت موجود ہے جبکہ افغانستان کو صرف 26 ممالک میں ایڈوانس ویزا کے تحت داخلے کی سہولت موجود ہے۔انڈیکس میں مزید نیچے کی جانب جائیں تو جاپان اور سنگاپور 192 مقامات پر ویزا کی سہولت کے ساتھ پہلے، جرمنی اور جنوبی کوریا 190 مقامات پر ویزا کی سہولت کے ساتھ دوسرے، فن لینڈ اٹلی، اسپین، لکسمبرگ 189کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اس کے بعد آسٹریا، ڈینمارک، فرانس، نیدرلینڈز اور سوئیڈن188 کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب دنیا کے بدترین پاسپورٹ کی فہرست میں شمالی کوریا39 کے ساتھ 104، نیپال اور فلسطین 37کے ساتھ 105، صومالیہ 34کے ساتھ 106، یمن 33کے ساتھ 107، پاکستان 31 کے ساتھ 108 جبکہ اس کے بعد شام 29، عراق 28 اور افغانستان26 کے ساتھ 111 ویں نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانیوں کو دنیا کے 31 مقامات پر ویزا فری یا ویزا آن آرائیول کی سہولت موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…