عالمی برادری مسلم نسل کشی کی دھمکی پر مودی سرکار کی خاموشی کا نوٹس لے، عمران خان

10  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن) وزیرعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک انتہا پسند ہندو رہنما کے 20 کروڑ مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دینے پر مودی سرکار کی خاموشی کا نوٹس لے۔ پیر کے روز وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مودی سرکار

میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے مظالم اور قتل عام کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ ماہ ہندوتوا شدت پسندوں کے اجتماع میں بھارت میں ایک مقرر نے 20 کروڑ مسلمانوں کے قتلِ عام پر اکسایا اور دھمکیاں دیں جس پر تاحال مودی سرکار نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی سرکار کی قتل عام کی دھمکیوں پر مسلسل خاموشی اس سوال کو جنم دیتی ہے کہ ا یا بی جے پی کی حکومت قتل عام کی دھمکیوں کی حمایت کرتی ہے۔ وقت کی نزاکت کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور کارروائی کرے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مودی سرکار کے شدت پسندانہ نظریے کے سائے میں ہندوتوا جتھے پوری ڈھٹائی اور آزادی سے بھارت میں تمام مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ مودی سرکار کے یہ شدت پسندانہ عزائم ہمارے علاقائی امن کیلئے ایک جیتا جاگتا اورحقیقی خطرہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…