لوگ سردی سے ٹھٹھر کر مرتے رہے اور پنجاب حکومت اور انتظامیہ نیند کے مزے لوٹتی رہی،حمزہ شہباز

8  جنوری‬‮  2022

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں،رات کو لوگ سردی سے ٹھٹھر کر مرتے رہے اور پنجاب حکومت اور انتظامیہ نیند کے مزے لوٹتی رہی۔ اپنے

بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کو مری میں داخلے کی اجازت ہی کیوں دی گئی،اگر حکومت گاڑیوں کا داخلہ روکنے میں ناکام رہی تو پھر پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو ہی کر لیا جاتا۔ کیا وزیراعلی کا ہیلی کاپٹر عوام کی جانیں بچانے کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پوری انتظامی مشینری کو انسانی جانیں بچانے پر کیوں نہیں لگایا گیا،رات جب ہلاکتوں کی خبریں آنا شروع ہو گئیں تب بھی نااہل حکومت کے کان پر جوں نہ رینگی۔ حکومت کی سنگ دلی، بے حسی اور نااہلی کے باعث یہ انسانی سانحہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ڈینگی کے سلسلے میں بھی نا اہلی کے باعث 26 ہزار سے زائد کیسز اور 150 کے قریب ہلاکتیں ہوئیں،یہ حکومت لوگوں کی جان کا تحفظ کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے،کٹھ پتلی وزیراعلی اور اسلام آباد میں بیٹھ کر ڈوریں ہلانے والا وزیراعظم اس المیے کے ذمہ دار ہیں،لوگوں کی جان بچانے میں ناکامی پر ان تمام افراد کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…