وزارت صحت نے انجینئرز کی ٹیم افغانستان روانہ کردی

5  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد ( آن لائن )وزارت صحت نے انجینئرز کی ٹیم افغانستان روانہ کردی،یہ اقدام وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے افغانستان کے لیے اعلان کردہ 5 ارب روپے کے انسانی امدادی پیکج کا حصہ ہے وزارت قومی صحت، ضوابط اور رابطہ کاری نے جنگ سے تباہ حال پڑوسی ملک افغانستان کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے

تین نئے ہسپتالوں کی جلد تعمیر کے سلسلے میں انجینئرز اور تکنیکی افراد پر مشتمل ٹیم افغانستان روانہ کردی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات افغانستان کی بین الوزارتی کوارڈینیشن سیل (اے ائی سی سی) کے اجلاس میں سامنے آئی۔حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تینوں ہسپتالوں کی عمارتوں کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے، جن میں جلال آباد کا نشتر ہسپتال، کابل کا جناح ہسپتال اور لوغر کا لوغاری ہسپتال شامل ہیں۔تاہم ہسپتالوں میں 2 ارب روپے مالیت کے میڈیکل الات کی تنصیب کا کام جاری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ میڈیکل الات کو قابل استعمال بنانے کے لیے 4 انجینئرز پر مشتمل ٹیم ٹیکنیشنز کے ہمراہ چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے، اس سے ہمارے برادر پڑوسی ملک میں یونیورسل ہیلتھ کوریج میں مدد ملے گی۔یہ اقدام وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے افغانستان کے لیے اعلان کردہ 5 ارب روپے کے انسانی امدادی پیکج کا حصہ ہے۔یہ بھی پڑھیں: مفاہمتی عمل کے تحت تحریک طالبان پاکستان سے ہتھیار ڈالنے کے لیے بات کررہے ہیں، عمران خاناے ائی سی سی، پالیسی سازی اور اس پر عملدرآمد کرنے والا فورم ہے جو افغانستان میں انسانی ہمدردی کے تحت کی جانے والی کوششوں میں تعاون کے لیے مشیر خزانہ کے ماتحت اقتصادی مشاورتی کونسل کے حصے کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…