کمزور اور طاقتور کیلئے الگ، الگ قانون ہونے سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، عمران خان

1  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج تک انہی معاشروں اور ملکوں نے ترقی کی جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہے، غریب اور امیر کیلئے علیحدہ قوانین قوموں کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں، انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں پھلتی پھولتی ہیں۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار عالمی اسلامی اسکالرز سے مکالمہ کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم نے سال نو کے پہلے روز بین الاقوامی اسلامک سکالرز کے ساتھ ویڈیو لنک پر گفتگو کی، جس میں نوجوان نسل کو بنیادی قر آ ن پاک کی تعلیمات کو اولین ترجیح بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، ہم نبیؐ کے پیروکار ہیں، نبی کریم ؐ نے لوگوں کے اخلاقی معیار کو بلند کیا، کئی قومیں تباہ ہوئیں کیونکہ کمزور اور طاقتور کے لیے الگ الگ قانون تھا، نبی کریمؐ نے فرمایا کہ اگر میری بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا) بھی کوئی جرم کرے گی تو اس کو بھی قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے نبیؐ نے فرمایا کہ گزشتہ قومیں تباہ ہوئیں کیونکہ جب کوئی کمزور جرم کرتا تو اس کو سزا دی جاتی مگر جب کوئی امیر اور طاقتور شخص جرم کرتا تو اس کو معاف کردیا جاتا تھا، امیر اور غریب کے لیے، کمزور اور طاقتور کے لیے الگ الگ قانون ہونے سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج تک ان ہی معاشروں اور ملکوں نے ترقی کی جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہے اور جن ممالک نے غریب اور امیر، کمزور اور طاقتور پر قانون کا یکساں اطلاق کیا، صرف وہی معاشرے پھلتے پھولتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم ؐ نے لوگون کی سیرت کو بہتر بنایا، ریاست مدینہ میں لوگوں کے اخلاقی معیار کو بلند کیا گیا، تبھی ایک فلاحی معاشرہ تشکیل پایا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نبی کریم ؐ کے پیروکار ہیں، ہمیں آپ ؐ کی سیرت کی پیروی کرنی چاہیے، انسانی معاشرہ سیرت النبی ؐکی پیروی کرے گا تو ہی ترقی کرے گا، نبی کریم ؐ کے اسوۃ حسنہ اور سیرت پر عمل کرنا ہی ترقی، خوشحالی اور فلاح کا راستہ ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…