پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کرنا حکومت کے گلے پڑ گیا،عدالت میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

1  جنوری‬‮  2022

لاہور( این این آئی) پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست چیئرمین جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔درخواست میںوفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق

بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواستیں پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں،درخواستیں زیر سماعت ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ،استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔دوسری جانب نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نئے سال کے آغاز پرحکومت نے فاقہ کشی پر مجبور عوام کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر اضافہ کردیا جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیا ئے خوردونوش کی قیمت میں اضافہ واپس لے کر مزید کمی کی جائے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…