مغربی دنیا کو پیوٹن کے نبی اکرمؐ کی حرمت بارے بیان کو فالو کرنا چاہیے، تقلید اور تائید کرنی چاہئے ، او آئی سی کے ممبر ممالک کو بھی ان کے اس بیان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، راجہ ظفر الحق

24  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کھلے دل سے مسلم امہ کے اس لیڈر کا بھی شکریہ ادا کریں جس نے نبی کریم ؐکی شان اقدس کی حرمت کا مدعا پوری دنیا کے سامنے رکھا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو

مولانا فضل الرحمان کے ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ولادی میر پوٹن جیسے عالمی رہنما عمران خان کی ان کاوشوں کے نتیجے میں اس مسئلے پر دو ٹوک رائے دے رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے اپنے ٹویٹ میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو ان کے بیان پر خراج تحسین پیش کیا جس میں روس کے صدر نے کہا کہ نبی کریمؐکی شان اقدس میں گستاخی اظہار رائے کی آزادی یا فن کا اظہار نہیں، عالم اسلام کے اس موقف کی تائید ہے کہ حضورؐکی حرمت و تقدس آفاقی ہے۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل معتمر العالم الاسلامی اور سابق اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے روس کے صدر پیوٹن کے بیان پر کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مغربی دنیا کو ان کے بیان کو فالو کرنا چاہیے، تقلید اور تائید کرنی چاہئے اور او آئی سی کے ممبر ممالک کو بھی ان کے اس بیان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ پوٹن نے کہا کہ شان رسالت میں گستاخی کوئی اظہار رائے کا حق نہیں ہے اس سے دل آزاری ہوتی ہے جو جنم دیتی ہے تلخیوں اور انتہا پسندی کو،اس کا یہ بیان بہت ہی حوصلہ افزا ہے اور اس کی تہذیب کی گہرائی بیان کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…