رمضان المبارک کی آمد کو100دن باقی ٗ پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا ؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کر دی

22  دسمبر‬‮  2021

ریاض (این این آئی )عالم اسلام ہجری سال (1443 (2022 عیسوی کے لیے رمضان کے بابرکت مہینے کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہے۔ ماہرین فلکیات نے کہاہے کہ ماہ صیام کی آمد کو فی الحال تین ماہ اور 10 دن باقی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فلکیات کے انسٹی ٹیوٹ نے بتایاکہ یکم اپریل

2022 بہ مطابق 29 شعبان المعظم کی شام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائیگا۔ توقع ہے کہ اسی شام رمضان المبارک کا چاند نظرآجائے گا۔اور فلکیاتی اعتبار سے ماہ رمضان کا آغاز 2 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہوگا اور اس طرح فلکیاتی حسابات کے مطابق ماہ مقدس کی آمد میں 100دن باقی ہیں۔جہاں تک ماہ رجب کے آغاز کی بات ہے تو رجب کا چاند 29 جمادی الثانی 1443 ہجری بہ روز منگل سعودی وقت کے مطابق ٹھیک 8:46 بجے )قاہرہ وقت کے مطابق (7:46پر پیدا ہوگا۔ماہر فلکیات کے مطابق مصری ادارہ فلکیات کے ابتدائی حسابات سے پتا چلتا ہے کہ سال 1443 ہجری کے لیے رجب کی پہلی تاریخ بدھ 2/2 2022 کو ہوگی۔خیال رہے کہ ہجری، قمری یا اسلامی کیلنڈر مہینوں کے تعین کے لیے قمری چکر پر مبنی حساب کتاب رکھتا ہے۔ بعض عرب ممالک جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے قمری کیلنڈر کو سرکاری کیلنڈرکے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اسلامی کیلنڈر کا آغاز حضرت عمر فاروق کے دور سے ہوا۔ انہوں نے 12 ربیع الاول بہ مطابق 24 ستمبر622 سے قمری اسلامی سال کا آغاز ھجرت مدینہ سے کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…