تین پولنگ بوتھوں سے پی ٹی آئی کے اُمیدوارکے حق میں استعمال شدہ242جعلی ووٹ نکلے، پریذائیڈنگ آفیسر نے تحریری طور پر تسلیم کر لیا

20  دسمبر‬‮  2021

بنوں (آن لائن) تحصیل ککی کے تین چیئرمین شپ کے 3اُمیدواروں نے تمام پولنگ سٹیشنوں کی ری کاونٹنگ کا مطالبہ کر دیا تین پولنگ بوتھوں سے پی ٹی آئی کے اُمیدوارکے حق میں استعمال شدہ242جعلی ووٹ نکلے جسے پریزائیڈنگ آفیسر نے باقاعدہ تحریری طور پر تسلیم کیا ہے باقی پولنگ سٹیشنوں میں بھی 26سو بیلٹ پیپرز کاپیاں پہنچا ئی گئی دوبارہ کاونٹنگ نہ ہوئی دھرنا دیں گے

نقصان کے ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام ہو گی گزشتہ روز تحصیل ککی سے آزاد اُمیدوار پیر خان بادشاہ،جماعت اسلامی کے اُمیدوار حاجی اختر علی شاہ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ملک حیات اللہ خان نے بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی صرف تحصیل ککی میں 26سو جعلی بیلٹ پیپرز پولنگ سٹیشنوں میں پہنچائے گئے تھے جس پر جعلی مہر اور دستخط تھے جس سے بے دردی سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار جنید رشید کے حق میں بکسوں میں ڈالا گیا انہوں نے کہا کہ انتخابات سے چند روز قبل ہم جن پولنگ سٹیشنوں کے قیام پر اعتراض لگایا تھا تو ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن نے تبدیلی سے صاف انکار کر دیا تھا لیکن جنید رشید کیلئے مکمل فضاء بنا دی گئی کیونکہ اُن کی مرضی سے پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے اور اس میں مقامی عملہ تعینات کیا گیا تاکہ پی ٹی آئی کے اُمیدوار کو جتوانے کیلئے دھاندلی کر سکے انہوں نے کہا کہ اکثر پولنگ سٹیشنوں سے ہمارے ایجنٹس زبردستی نکال دیئے تھے کئی پولیس اہلکاروں کو ہم نے خواتین کیلئے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہمارے ساتھ انتہائی نا انصافی کی گئی ہم نے علاقہ میں خدمت کی تھی اور عوام نے خدمت اور محنت کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیئے لیکن انہوں نے چور راستے اور دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کی

جو ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر تمام پولنگ سٹیشنوں کے بیلٹ بکس میں ووٹوں کی چیکنگ اور ری کاونٹنگ کی جائے بصورت دیگر تینوں اُمیدوار اپنے حامیوں کے ہمراہ نکلیں گے اس دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ،الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…