طالبان نے افغانستان میں پاسپورٹ کے اجرا کا عمل بحال کر دیا

19  دسمبر‬‮  2021

کابل(این این آئی)افغان طالبان نے ملک میں پاسپورٹ کے اجرا کا عمل بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عوام کو ملک چھوڑنے کی آزادی بین الاقوامی برادری کو دی گئی ضمانتوں میں سے ایک ہے جس سے افغانستان کے لیے امداد کی بحالی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے

اعلان کیا کہ اتوار انیس دسمبر سے ملک میں پاسپورٹ کے اجرا کا عمل بحال کر دیا گیا ہے۔ طالبان کی وزارت داخلہ میں پاسپورٹ جاری کرنے والے محکمے کے سربراہ عالم گل حقانی نے بتایا کہ تمام تکنیکی مسائل دور کر دیے گئے ہیں اور اتوار سے ان افراد کے پاسپورٹ کا اجرا شروع ہو گیا ہے ، جنہوں نے کئی ماہ سے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ نئی درخواستیں دس جنوری سے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔طالبان کی طرف سے پندرہ اگست کو کابل پر قبضے کے بعد سے دیگر انتظامی و سیاسی معاملات میں تعطل کی طرح پاسپورٹس کے اجرا کا عمل بھی رک گیا تھا۔ لاکھوں افغان ملک سے نقل مکانی کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کے لیے یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔طالبان نے اکتوبر میں مختصر مدت کے لیے پاسپورٹ دفتر کھولا تھا تاہم بائیو میٹرک نظام میں نقص کی وجہ سے انہیں دفتر دوبارہ بند کرنا پڑ گیا تھا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ لاکھوں لوگ سفری دستاویز بنانے کے لیے درخواستیں جمع کرانے آن پہنچے تھے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…