اے این پی امیدوار کا قتل، تحقیقات کیلئے تین دن کا الٹی میٹم

18  دسمبر‬‮  2021

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی ترجمان ثمرہارون بلور نے ڈی آئی خان میں سٹی میئر کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کے قتل کا تین میں تحقیقات کا

مطالبہ کردیا ہے۔ صوبائی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اس بربریت پر خاموش نہیں رہے گی، ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا۔ تین دن کے اندر تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے کہ عمرخطاب شیرانی کو کس نے اور کیوں شہید کیا؟ثمرہارون بلور کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے پیچھے جو بھی عوامل کارفرما ہیں، بے نقاب کرنے ہوں گے۔اگر ریاستی اداروں، پولیس اور حکومت کی جانب سے تسلی بخش کارروائی نہیں کی گئی تو اے این پی لائحہ عمل دے گی۔اس قسم کے واقعات سے اے این پی کو ڈرایا، دھمکایا یا جھکایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمرخطاب شیرانی ایک سچے اور مخلص سیاسی ورکر تھے، انکی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہیں، مشاورت کے بعد پارٹی لائحہ عمل دے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…