7بڑے شہروں میں فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کا اجراء شروع

14  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے سات بڑے شہروں میں فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق آئندہ سال پاکستان کے 175امیگریشن اینڈ پاسپورٹ

دفاتر سے فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کا اجراء شروع کر دیا جائیگا۔ اسی طرح بیرون ملک پاکستان کے 92سفارت خانوں اور ہائی کمیشنوں میں فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کا اجراء شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ 24گھنٹے کے اندر درخواست گزار کو ملا کریگا۔ اس کیلئے فیس 10ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ موجودہ سسٹم کے تحت ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5ہزار اور نارمل 12دنوں میں ملنے والے پاسپورٹ کی فیس 3ہزار روپے ہے۔ ارجنٹ پاسپورٹ 5ہزار روپے جمع کرانے پر چار پانچ دن میں مل رہا ہے لیکن اب کراچی‘ راولپنڈی‘ لاہور‘ پشاور‘ ملتان‘ کوئٹہ اور اسلام آباد کے سات شہروں میں فاسٹ ٹریک پاسپورٹ جاری کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ بدھ 8دسمبر کو فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کے اجراء کی سمری کی منظوری دی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…