امارات میں جمعہ کی چھٹی ختم، ہفتے میں ساڑھے 4 دن کام، ڈھائی چھٹیاں

9  دسمبر‬‮  2021

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں وفاقی حکومت کے شعبے کے لیے ہفتہ وار کام کے نئے نظام کا اعلان کیا ہے۔ نئے ورکنگ پلان کے تحت ہفتے میں کل ساڑھے چار دن کام کرنا ہوگا۔ پیر سے جمعرات تک ساڑھے چار دن مکمل جب کہ جمعے کا آدھا دن کام کے لیے مختص ہے۔ ہفتے اور اتوار کے

ایام میں ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے بتایا کہ یکم جنوری 2022 سے ر اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔اس فیصلے کا اطلاق ملک میں وفاقی حکومت کے شعبے کے تمام اداروں پر ہو کیونکہ نئے فیصلے کی بنیاد پر سرکاری کام کے اوقات پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک کل آٹھ گھنٹے کام کرنا ہوگا۔جمعہ کو کام کے اوقات صبح 7.30 بجے سے دوپہر 12:00 بجے (ساڑھے 4 گھنٹے)ہوں گے اور ملک کے سرکاری اسکولوں میں کام کے اوقات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔نئے نظام میں وفاقی حکام میں جمعہ کو لچکدار کام کے اوقات اور ریموٹ ورک سسٹم کو لاگو کرنے کا امکان شامل ہو گا بشرطیکہ وفاقی حکام عمل درآمد کے طریقہ کار کی منظوری دیں۔اس کے علاوہ فیصلے کے مطابق جمعہ کے خطبہ اور نماز جمعہ کے اوقات کو معیاری بنایا گیا ہے جو پورے سال میں ریاستی سطح پر دوپہر 1:15 پر ہوگا۔نیا ہفتہ وار کام کا نظام عالمی اقتصادی مرکز کے طور پر کاروباری نقشے پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو بہتر بنائے گا کیونکہ یہ مختلف عالمی معیشتوں اور منڈیوں کے ساتھ قومی معیشت کے انضمام کو بڑھانے اور عالمی سطح پر اس کی اہم اور موثر اسٹریٹجک پوزیشن کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…