کور کمانڈر کانفرنس کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اظہار

8  دسمبر‬‮  2021

راولپنڈی(این این آئی)کور کمانڈر کانفرنس نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ افسوسناک واقعہ ہے، ایسے عناصر کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے،

افغانستان میں امن واستحکام کیلئے عالمی تعاون جاری رہنا چاہیے۔بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی 245 ویں کور کمانڈر کانفرنس میں عالمی، علاقائی اور ڈومیسٹک سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے سرحدوں پر کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے پر زور دیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن واستحکام کیلئے عالمی تعاون جاری رہنا چاہیے، کیونکہ افغانستان میں استحکام سے خطے میں استحکام آئے گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کی تربیتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری تربیتی عمل اور ڈاکٹرائن کے جائزے سے کسی بھی ابھرتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے، مستقبل کے میدان جنگ میں ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھ رہا ہے۔کانفرنس کے شرکاء نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے واقعے کا بھی نوٹس لیا، شرکاء نے ایسے عناصر کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…