تیاری کرلیں، سردیوں میں اضافے کا امکان، ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

3  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی نیلم،باغ، راولاکوٹ،نتھیاگلی،گلیات، ناران اور کاغان میں برفباری ہو سکتی ہے،وادی ہنزہ،گلگت،اسکردو،استور،چترال اور دیر میں بھی اتوار کو برفباری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہو گی، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اورہلکی بارش و بو ندا باندی کا امکان ہے۔بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، پشین اور ڑوب میں بارش کے ساتھ تیز ہواوں کا بھی امکان ہے۔ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، وزیرستان، کوہاٹ،اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین،حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،نارووال، لاہور اور راولپنڈی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ میں کمی آئے گی، پیر سے دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،بارش کے بعد رات کے وقت سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا، کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 9 ڈکری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لہہ، گلگت،زیارت منفی 05، گوپس،استور منفی 04، ہنزہ منفی 03، کالام، سری نگر، اننت ناگ، قلات منفی 02، گڑھی دوپٹہ،دیر،پلوامہ، راولاکوٹ اور بارہ مولہ میں درجہ حرارت منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…