برطانوی پارلیمنٹ نے حماس کو ’دہشت گرد‘ تحریک قرار دینے کی منظوری دیدی

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

لندن (این این آئی)برطانوی دارالعوام نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘کو اس کے سیاسی اور عسکری ونگز کے ساتھ ’دہشت گرد‘ قرار دینے سے متعلق ہوم سیکریٹری ’پریتی پٹیل‘ کی جانب سے پیش کردہ یادداشت کی منظوری دے دی ہے۔

پابندی میں حماس کی حمایت کرنے والے یا اس کے جھنڈے یا نعرے بلند کرنیوالے کو 14 سال تک قید یا جرمانے کی سزا شامل ہے۔دو روز قبل آف کامنز نے پابندی پر اپنے اراکین کے درمیان بحث کا انعقاد کیا لیکن اسے ووٹ کے بغیر منظور کر لیا گیا کیونکہ اراکین کو ووٹ دینے کیلئے جمع کرائے گئے میمو پر اعتراض اٹھانا ہوگا۔مڈل ایسٹ آئی نے حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اس طرح کے میمورنڈم پر اعتراض اٹھانا سیاسی طور پر انتہائی حساس ہے۔پارٹی کے بائیں بازو کے ایک ذریعہ نے سائٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پابندی کی مخالفت کرنا صحیح پوزیشن ہو سکتی ہے لیکن عوامی طور پر ایسا کرنے سے ایسا کرنے والوں کو بدنام کیا جائے گا۔لیبر پارٹی کے نمائندے نک تھامس سائمنڈز نے حماس پر پابندی کی حمایت کا اعلان کیا۔یادداشت 2000 کے دہشت گردی کے قانون میں ترمیم کیلئے منظور کی گئی تھی تاکہ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ پر موجودہ پابندی کو سیاسی ونگ میں بھی شامل کیاجائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…