پاکستانی کرکٹرز سے اظہار عقیدت ٗ بنگلادیشی شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بنگلا دیشی کراؤڈ پاکستانی ٹیم کو گراؤنڈ میں بھرپور سپورٹ کرتے دکھائی دیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر پاکستان

کرکٹ ٹیم گراؤنڈ سے ہوٹل کی طرف جارہی ہے اور سڑک پر ہر طرف بنگلا دیشی عوام پاکستانی کرکٹرز سے اظہار عقیدت کیلئے سڑکوں پر موجود ہے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد بنگلادیشی شائقین کا شکریہ ادا کیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کی ویننگ سیلفی شیئر کی۔حسن علی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ الحمداللّہ ہم نے 3ـ0 سے سیریز جیت لی، تمام لڑکوں کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔فاسٹ بولر نے لکھا کہ انشاء اللّہ! ہم آگے بھی شاندار پرفارم کریں گے۔اْنہوں نے پاکستان شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا شکریہ اس تعاون کے لیے، جس کی ہمیں ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے۔حسن علی نے بنگلادیش کے شائقینِ کرکٹ کے لیے لکھا کہ بنگلادیش میں موجود مداحوں کا ان کی خوشی، محبت اور احترام کے لیے خصوصی شکریہ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…