سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اراضی پر قبضے میں اپنے ہی افسران ملوث نکلے

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے تین افسران کی بیش قیمت اراضی پر قبضہ کرنے والے میں ملوث نکلے، جن کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی9 ایکڑ بیش قیمت اراضی پر قبضہ کیس

میں ایف آئی اے کا رپوریٹ کرائم سرکل نے دو مقدمات درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی تعداد چار ہے، جن میں تین سول ایوی ایشن کے افسران ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار افسران کی شناخت زریں گل درانی، محمد یونس، سید محمد کلیم جبکہ ایک مشتاق نام سے ہوئی۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کارپوریٹ سیل نے مقدموں میں مجموعی طور پر 32 ملزمان کو نامزد کیا، جن میں لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری ثاقب سومرو ، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر سید محمد علی شاہ، قاضی جان محمد، مختیار کار، تپیدار، سپروائزر، رجسٹرار، سی اے اے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و دیگرپرائیوٹ افراد بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے کی چھاپہ مارٹیم نے اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر محمد علی شاہ کو گرفتار کرنے کے لیے گھر پر چھاپہ بھی مارا مگر وہ ہاتھ نہ آسکے۔نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئیایف آئی اے کے مختلف سرکل کے اہلکاروں پر ایک ٹیم تشکیل دی ہے، جسے جلد از جلد نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…