ڈاکٹراب طبی نسخے پر دوا کا نام نہیں،فارمولا تحریر کرینگے،ڈریپ کا فیصلہ

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اہم فیصلہ کیا ہے کہ ڈاکٹراب طبی نسخے پر دوا کا نام نہیں لکھ سکیں گے بلکہ صرف فارمولا تحریر کرنے کی اجازت ہوگی

جبکہ میڈیکل سٹور بھی نسخے کے بغیر دوائی فروخت کرنے کے مجاز نہیں ہونگے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹرز اب دوائی کا نام نہیں لکھ سکیں گے، دوائی کا نام لکھنے کی بجائے اب صرف دوائی کا جنیرک نام لکھیں گے جبکہ ڈاکٹری نسخے اور فارماسسٹ کے بغیر میڈیکل سٹور مالکان دوائی دینے کے مجاز نہیں ہونگے۔ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ حتمی مراسلہ میں بتایا گیا کہ ادویات کی فروخت کہیں بھی کسی بھی صورت میں بغیر نسخہ کے نہیں ہونی چاہئے، جس پر دوائی دیں وہ نسخہ صرف رجسٹرڈ ڈاکٹر کا ہونا چاہیے، دوائی کی فروخت کیلئے ہر میڈیکل سٹور پر گریجوایٹ فارماسسٹ کی دستیابی ضروری قرار دی گئی ہے۔فارما لیگل ایڈوائزر نور مہر نے کہا کہ عمل درآمد میں تاخیر کی گئی تو جنوری 2022 سے ملک بھر میں اجتماعی مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…