بنگلہ دیشی کھلاڑی کو گیند مارنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے معافی مانگ لی

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

ڈھاکہ (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نیگیند مارنے پر میچ کے بعد بنگلادیشی بیٹر عفیف حسین سے ملاقات کی اور ان سے معذرت کی۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیشی بلے باز عفیف حسین نے شاہین کو تیسرے اوور کی دوسری گیند پر چھکا مارا تھا، اس کے فوری بعد اگلی ہی گیند عفیف نے روکی جو سیدھا شاہین کے ہاتھ میں گئی۔اس موقع پر شاہین نے غیر ضروری طور پر تیز تھرو کردیا جو وکٹ کے سامنے کھڑے عفیف کے ٹخنے پر لگ گیا جس سے وہ پچ پر گر پڑے۔شاہین نے بیٹرسے اسی وقت معذرت کی اور قریب جاکر اسے حوصلہ دیا اور ہمت بندھائی، اس موقع پر فوری طبی امداد کے لیے ڈاکٹر کو بھی گراؤنڈ میں طلب کیا گیا، جس کے بعد عفیف دوبارہ بیٹنگ کے لیے وکٹ پر آگئے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے شاہین کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کے رویے پر سخت تنقید کی۔بعدازاں میچ کے بعد شاہین آفریدی خود چل کر عفیف کے پاس گئے اور ان سے دوبارہ معذرت کی اور گلے بھی لگایا۔پی سی بھی کی جانب سے دونوں کرکٹرز کے ملنے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس پر شائقین کرکٹ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…