مہنگائی زدہ عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے،شہباز شریف

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی زدہ عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، قانون سازی کے عمل کیلئے فیصلہ اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کرے گی ،

سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے ملا خط سٹیرنگ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر فیصلے متحدہ اپوزیشن کرے گی، فیصلے ملک قوم اور جمہوریت کے بہترین مفاد میں کریں گے، حکومت نے ملک کو تباہی کے کنارے لا کھڑا کیا ہے، ملک مسائل کی آگ میں جل رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو کوئی فکر نہیں، عوام کے چولہے بجھ رہے ہیں اور دل جل رہے ہیں، مہنگائی زدہ عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف نے لکھا کہ ملک میں لوگوں کی امیدیں کھونے سے زیادہ خطرناک کوئی چیز نہیں ہو سکتی اور افسوس کی بات ہے پاکستان تحریک انصاف کی اس نااہل اور کرپٹ ترین حکومت کی وجہ سے لوگ مایوسی کی خطرناک حد کو چھو رہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہفتہ وار افراط زر کی شرح 17.37 فیصد تک پہنچ گئی ہے،غریب عوام مہنگائی کی اس لہر میں اپنے گھر والوں کا پیٹ کیسے پالیں گے؟۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…