مجھ سے زیادہ کوئی افسردہ نہیں، کیچ ڈراپ کرنے کے بعد حسن علی کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں حسن علی نے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کر دیا تھا، جس کے بعد میتھیو ویڈ نے اگلی تین گیندوں پر لگاتار چھکے مار کر آسٹریلیا کو فتح دلا دی تھی، جس کے بعد اکثریت نے حسن علی کو تنقید کا نشانہ بنایا، اس حسن علی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پہلا ردعمل سامنے آ گیا ہے،

انہوں نے سب سے پہلے ایک شعر لکھا کہ میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار۔۔میرے محبوب وطن تُجھ پہ اگر جاں ہو نثار۔۔میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن۔۔اے میرے پیارے وطن۔ اس کے بعد انہوں نے لکھا کہ میں جانتا ہوں آپ سب میری پرفارمنس سے مایوس ہیں، مجھ سے زیادہ کوئی افسردہ نہیں ہے۔حسن علی نے لکھا کہ آپ سب سے درخواست ہے مجھ سے ناامید مت ہوں، میں پاکستان کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں، اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے زیاہ محنت کروں گا۔اس موقع پر انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے حق میں ٹویٹ اور مسیج کیے، حسن علی کا کہنا تھا کہ میں ان کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔ قومی کرکٹر حسن علی کے والد نے کہا ہے کہ میرا بیٹا کل بھی ہیرو تھا اور ایج بھی ہیرو ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے والد عبدالعزیز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اللہ کی مہربانی سے پوری ٹیم ہیرو ہے اور وہ تمام کے تمام گیارہ کھلاڑی میرے بیٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی ہیرو ہیں اور یہ ایئندہ بھی ہیرو ہی رہیں گے۔ قومی کھلاڑیوں نے بھارت کو شکست دی تو ہیرو تھے، نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی تو ہیرو تھے اور تمام 5 میچ جیتے تو بھی ہیرو تھے۔ عبدالعزیز نے کہا کہ تمام کھلاڑی دل چھوٹا نہ کریں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور انشااللہ یہ ہیرو بن کر اوپر آئیں گے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی ساتھی کرکٹر حسن علی کی حمایت میں ای گئے،کہتے ہیں کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، حسن علی پاکستان کا سٹار ہے اور وہ سب اس کے ساتھ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں آصف علی نے کہا کہ مشکل وقت سب پر ایتا ہے، وہ بھی انسان ہیں۔

سب سے غلطیاں ہوتی ہیں۔ آصف علی نے حسن علی کی حمایت میں ہیش ٹیگ weStandWithHassnAli بھی استعمال کیا۔آصف علی کی ٹوئٹ پر متعدد صارفین بھی اس کی حمایت کر رہے ہیں اور حسن علی کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔قومی باؤلر بالر حسن علی کی بھارتی نژاد اہلیہ سامعہ ایرزو نے آسٹریلیا سے پاکستانی ٹیم کی شکست

کے بعد خود کو ملنے والی دھمکیوں کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔سامعہ ایرزو نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے بنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔سامعہ ایرزو نے واضح کیا کہ نہ تو ان کے شوہر حسن علی کو دھمکیاں ملیں اور نہ ہی انہیں اور

ان کی بچی کو پاکستانی کرکٹ شائقین نے دھمکیاں دی ہیں۔ کرکٹر کی اہلیہ نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹس کی گئیں کہ حسن علی اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ سامعہ ایرزو نے واضح کیا کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو کسی طرح کی کوئی دھمکی نہیں دی گئی، البتہ بہت سارے کرکٹ شائقین نے ان کی حمایت کی اور ان کا ساتھ دیا۔کرکٹر کی اہلیہ نے لوگوں کو بتایا کہ ٹوئٹر پر ان کا

کوئی اکاوینٹ نہیں اور ان کے نام سے بنے کسی بھی ٹوئٹر ہینڈل پر یقین نہ کیا جائے اور اگر ایسا کوئی اکاوینٹ نظر ای رہا ہے تو اسے رپورٹ کیا جائے۔ اس سے قبل سامعہ ایرزو کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ٹوئٹ میں مینشن کرتے ہوئے ان سے تحفظ کی اپیل کی گئی تھی۔مذکورہ جعلی ٹوئٹر اکاوینٹ کے پروفائل پر کرکٹر کی اہلیہ کی تصویر استعمال کی گئی تھی جب کہ تعارف میں بھی حسن علی کا ذکر کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…