سعودی سائنسدان نے نزلہ وزکام سے بچانے والا ماسک تیار کرلیا

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے شاہ سعود یونیورسٹی سے ملحقہ کالج آف میڈیسن میں آواز اور تقریر کی دوا کے پروفیسر خالد المالکی نے ایک ایسا ماسک تیار کیا ہے جسے منہ کو سردی سے بچانے کے ساتھ نزلہ وزکام سے محفوظ

رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں پروفیسر خالد المالکی نے بتایا کہ ماسک سعودی اتھارٹی برائے انٹلیکچوئل پراپرٹی کی اجازت سے تیار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ناک میں داخل ہونے والی ہوا کو صاف کرنے اور دیگر خوبیوں سے آراستہ ماسک کی تیاری پر سوچنا شروع کیا۔ میرے ذہن میں ایک ایسا ماسک تیار کرنا تھا جس سردی میں نزلہ زکام جیسے امراض سے بچاؤ میں مدد فراہم کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے دھاگے سے تیار کیا گیا ہے جو نزلہ وزکام کی علامات سے چھٹکارا پانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ پروفیسر خالد کی نشاندہی کے مطابق اس اختراع کو مشہوراین 95 ریسپریٹرز پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی اس ماسک کی جلد مملکت میں تیاری ممکن ہو سکے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…