ٹینکیاں ابھی سے بھروالو ، 15 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ہوشربا اضافے کا امکان

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)وزارت خزانہ نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 1.43 فیصد کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 8.27 فیصد تھی جسے کم کرکے 1.43 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 10.32 فیصد سے 6.75 فیصد

مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی کی شرح 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد برقرار رہے گی۔پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق 5 نومبر سے ہوچکا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایچ ایس ڈی کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے تک جا پہنچی۔علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب مٹی کے تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے جبکہ ایل ڈی او کی قیمت 114 روپے 7 پیسے ہوگئی۔حکومت کی جانب سے 5 نومبر سے ایک طرف سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی لیکن دوسری طرف پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے اضافہ کیا گیا تھا اور اسے 5 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 62 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے 15 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 روپے سے 10 روپے کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…