ریلوے کا تمام مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور (این این آئی)ریلوے انتظامیہ نے تمام مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے تمام مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے،

تمام ٹرینوں کے آپریشنز محکمے کے پاس ہی رہیں گے، ٹکٹوں اور سامان کی بکنگ نجی شعبے کے سپرد ہو گی۔ذرائع کے مطابق 71 مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کے لیے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں، 15 نومبر ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے جبکہ محکمہ ریلوے 14 مسافر ٹرینیں پہلے ہی نجی شعبے کے اشتراک سے چلا رہا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق لگیج وین، بریک وین اور پارسل ایکسپریس بھی نجی شعبے کے تعاون سے چلانے کے لیے ٹینڈر طلب کیے جا رہے ہیں، مال گاڑیوں کے 9 ریکس پہلے ہی نجی شعبے کے اشتراک سے چلائے جا رہے ہیں، باقی ماندہ مال گاڑیوں کو بھی نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریلوے کے تمام تعلیمی ادارے اور اسپتال بھی نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ان اقدامات سے ریلوے کی آمدنی بڑھے گی اور خسارہ کم ہو گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…