نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچنےکے لیے ہدف مل گیا ٗ بھارتیوں کے دل کی دھڑکنیں تیز

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

ابوظہبی، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں افغانستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا ہے۔ابوظبی میں جاری میچ میں افغانستان کےکپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے

بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔افغانستان کی ٹیم بیٹنگ کے دوران مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناسکی۔افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ گلبدین نائب نے 15 اور محمد نبی نے 14 رنزبنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے17 رنزکے عوض تین وکٹیں حاصل کیں ، ٹم ساؤتھی نے 2 ، ایش سودی ،ایڈم ملن اور جیمز نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ آج افغانستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے مقابلے میں اگر افغانستان ایک رن سے بھی فتح یاب ہوتا ہے تو بھارت اچھے رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا، البتہ نیوزی لینڈ کے جیتنے کی صورت میں نیوزی لینڈ افغانستان اور بھارت کو پیچھے چھوڑ کر خود سیمی فائنل میں پہنچ جائےگا۔دوسری جانب سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کا کوئی چانس نہیں ہے۔ ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز آسٹریلیا کو پھنسا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب تک بہت بری کرکٹ کھیلی ہے اس لیے بھارت سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی مستحق نہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کے لیے اداسی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میچ تو جیت گیا، مگر کم رن ریٹ (NRR) کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…