کالج داخلے سے محروم طلبا کیلئے اچھی خبر

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور (این این آئی )کورونا وائرس نے جہاں مختلف شعبوں کو متاثر کیا وہیں تعلیم کے شعبے کو کئی مسائل کا سامنا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے حوالے سے بہترین اقدامات کئے گئے۔حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ابتدائی طور پر کیے جانے والے

اقدامات میں تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا۔ دور دراز کے علاقوں سے طالب علموں کی ایک بڑی تعداد شہروں کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہے۔ تدریسی عمل کی بندش کے باعث طلبا کو اپنے آبائی علاقوں کو لوٹنا پڑا۔ تعلیمی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اس حوالے سے سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز کا آغاز کیا گیا۔جیسے جیسے حکومت کورونا کی روک تھام میں کامیاب ہوئی، تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں میں طلبا کی حاضری کم کی جائے گی۔ بعد ازاں فیصل آباد سمیت مختلف بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں چار مضامین کے امتحانات لئے گئے، جس میں بہت سے طلبا نے 1100 میں سے 1100 نمبر بھی حاصل کئے۔ ایسے نتائج کی وجہ سے کم نمبروں والے طلبا کسی بھی اچھے کالجز میں داخلہ لینے سے محروم ہیں کیونکہ ان کا نام میرٹ لسٹ میں آنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائر ایجوکیشن نے تمام سرکاری کالجز کو سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے اور اس حوالے سے داخلے کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ہائر ایجوکیشن نے ڈائریکٹرکالجز کو سیکنڈ شفٹ شروع کرانے کی ہدایت کر دی۔ مارننگ میں داخلے مکمل ہونے پر ایوننگ کےفارم جمع ہونگے جبکہ ہائرایجوکیشن نے 30 نومبر تک ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…