آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے پر غور

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

واشنگٹن(این این آئی) امریکا میں اسد مجید خان کی بطور پاکستانی سفیر مدت مکمل ہونے پر پاکستان جلد واشنگٹن میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا اور اس ضمن میں آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر کا نام زیر غور ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی جانب سے سفیر منتخب

کرنے کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے اور اس عہدے کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے 27 ویں صدر سردار مسعود خان سر فہرست امیدوار ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سردار مسعود خان آزاد جموں و کشمیر میں صدر کا عہدہ سنبھال چکے ہیں اب وہ سفیر کا عہدہ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔مسعود خان کی نامزدگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے دوسرے سفیر نے کہا کہ کوئی تو عہدہ سنبھالے گا لیکن ہم نہیں جانتے وہ کون ہوگا، ایسے فیصلے اسلام آباد میں ہوتے ہیں۔اس سے قبل مسعود خان 2 بار جینیوا میں پاکستان کے نمائندہ کے طور پر اور نیویارک اور چین میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔واشنگٹن میں سفارتی مبصرین کا کہنا تھا کہ مسعود خان کی نامزدگی مضبوط عندیہ ہے کہ پاکستان اب مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو نمایاں کرنا چاہتا ہے۔تاہم مبصرین نے مزید کہا کہ 15 اگست کو سقوط کابل کے بعد یہ کرنا حیرت انگیز ہے، واشگٹن کی توجہ اس وقت افغانستان پر مرکوز ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…