سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا بڑا قدم

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)حکو مت نے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے وفاقی اداروں میں سہولت کار افسران مقرر کرنے کا حکم دیدیا ۔ و زیر اعظم نے ہدایت کی کہ 39وفاقی ڈویژنز میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے

سہولت کار افسر مقرر کیا جائے۔وزیراعظم نے13 وزارتوں کے 34 ذیلی اداروں میں خصوصی سیکشن اور ڈیسک قائم کرنے کا بھی حکم دیا ۔وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کیں ۔ وزیر اعظم نے بتایاکہ سہولت کار افسران گریڈ 19سے کم نہیں ہوں گے،وزارتیں سہولت کار افسران کی تعیناتی کو نوٹیفائی کریں۔ مراسلہ میں کہاگیا کہ مخصوص سیکشن اور ڈیسک کے قیام کا بھی باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیاجائے ،وفاقی ادارے سہولت کی فراہمی سے متعلق آگاہی کے لیے وزارت خارجہ، وزارت سمندر پار پاکستانی اوراطلاعات کو معلومات فراہم کریں۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو دفاتر میں درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق تمام ڈویژنز 21 روز میں کاروائی مکمل کر کیرپورٹ دیں۔وزیر اعظم آفس کے مطابق اقدام سے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے خدمات کی فراہمی اور دیگرامور سے متعلق آگاہی میں معاونت میسر ہوگی۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزارت خارجہ،اوورسیز پاکستانی اوراطلاعات و نشریات اپنے طور پر بھی سہولت کی آگاہی دیں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…