یکم نومبر سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

30  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے تجویز کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا ہے۔ اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت 11.53 روپے، ہائی

اسپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ حکومت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی بجائے عوام کے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے۔اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کررہی ہے۔اوگرا اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کر دیں اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرلیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11.53 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی ۔ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے عوام کو 15 روز کا ریلیف تو مل گیا ہے لیکن آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ہر صورت ہوگیا

کیونکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب روپے کی بے قدری جاری اور معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ماہ کے اندر 15 روپے سے 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

نہ کرنے کی بڑی وجہ حالیہ ٹی ایل پی کی جانب سے اسلام کی جانب مارچ ہے جبکہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا جس میں ہر چھوٹے بڑے شہر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے اور دوسری جانب پی ڈی ایم کی جانب سے بھی احتجاج متوقع ہے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…