شیخ رشید قوم کو گمراہ کرنے کے لیے دانستہ غلط بیانی کر رہے ہیں،مفتی منیب الرحمن نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے اپیل کردی

27  اکتوبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ شیخ رشید قوم کو گمراہ کرنے کے لیے دانستہ غلط بیانی کر رہے ہیں۔قتل و غارت کے بغیر مسئلے کا حل ممکن ہے۔

اپنے جاری بیان میں مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ہماری فہم کے مطابق قتل وغارت کے بغیر مسئلے کا حل ممکن ہے، شیخ رشید قوم کو گمراہ کرنے کے لیے دانستہ غلط بیانی کر رہے ہیں کہ تحریک کے ساتھ آخری معاہدے میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنا شامل نہیں ہے، صرف پارلیمنٹ میں پیش کرنا اور بحث کرنا شامل ہے،دیگر امور کے بارے میں وزیر داخلہ نے خود کہا: انہیں تسلیم کیا جاسکتا ہے، تو سوال یہ ہے کہ تسلیم کرنے میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو معلوم ہے کہ حکومت کے پاس طاقت بھی ہے اوراسے استعمال کرنے کا اختیار اور وسائل بھی اس کے پاس ہیں۔ لیکن ناحق قتل کبھی فراموش نہیں کیے جاتے، تاریخ کے ریکارڈمیں محفوظ رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی عدالت میں بھی سب سے پہلے قتلِ ناحق کے معاملات فیصل ہوں گے۔ لہٰذا وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سے اپیل ہے کہ حکمت وتدبر سے کام لے کر اس مسئلے کا پرامن حل نکالا جائے، یہ لوگ پاکستانی ہیں، حُبِّ رسول ﷺکے جذبے سے سرشار ہیں، پاکستان کے وفادار ہیں، کسی غیر ملکی طاقت کے نمک خوار یا آلہ کار نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…