پاکستان سے ہار کے بعد بھارت کو ایک اور دھچکا

25  اکتوبر‬‮  2021

دبئی،سڈنی(یواین پی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے مقابلے کے دوران بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے کندھے میں چوٹ لگ جانے کے بعد اب کوہلی الیون کی مشکل میں اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہی بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شرمناک تاریخی شکست

کا سامنا کرنا پڑا وہیں بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو بھی فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔پاکستان کے خلاف بیٹنگ کے دوران ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی، چوٹ کے سبب وہ پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے ان کی جگہ ایشان کشن میدان پر اترے تھے۔ میچ کے بعد ہاردک پانڈیا کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کندھے کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا کی فٹنس سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف میچ میں 11 رنز بنائے تھے۔ وہ بھارتی ٹیم میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے مستقل اپنی جگہ بنائے رکھے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا۔شین وارن نے گزشتہ روز قومی ٹیم کے بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔آسٹریلیا کے لیجنڈ کھلاڑی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔شین وارن نے کہا کہ بھارت کیخلاف شاندار جیت کے بعد میری فیورٹ ٹیم پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے بطور بیٹسمین اپنی شہرت میں مزید اضافہ کیا ہے جبکہ پاکستان نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…