جیل کا کھانا کھانے سے انکار پر شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو کیا کھانا پڑا؟حیران کن انکشاف

13  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل کا کھانا کھانے سے انکار کے بعدوہ فی الحال بسکٹس کھانے کے طور پر کھا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے جیل میں کھانے پینے سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں

۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آریان نے بسکٹس کے کچھ پیکٹس کے آرتھر روڈ کی کینٹین سے خریدے ہیں ، ان دنوں وہ غم وغصے کی کیفیت سے گزر رہے ہیں اس لیے آریان نے کھانا ٹھیک کھانا چھوڑ دیا ہے ۔ دوسری جانب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیس این سی بی کی ٹیم نے ہفتہ کو دیر رات گورے گاوں سمیت ممبئی کے نواحی علاقوں پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے ڈرگس معاملے میں جمعہ کی شب سانتا کروز علاقے سے شیو راج رام داس نام کے ایک اور شخص کو بھی گرفتارکیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران نیشنل نارکوٹک بیورو کو گرفتار افراد کے تحویل میں لیئے گئے موبائل فونز میں سے ایک میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے ستاروں کے موبائل نمبر ز ہیں، موبائل فونز میں نمبر کوڈ کے اندازمیں درج کیے گئے ہیں ، پیغامات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ ہالی وڈ کے اداکاروں سے منشیات کی بیرون ملک ڈلیوری کا وعدہ بھی کیا گیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کیس میں گرفتار ایک ملزم کے موبائل فون سے ڈیٹا ملا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بالی وڈ اداکاروں اور ان کی فیملیز کو بھاری مقدار میں منشیات فراہم کی گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ ارباز مرچنٹ نے شاہ ر خ خان کے بیٹے آریا ن خان کو بھی منشیات دیں جو کہ چھاپے کے دوران سمندری جہاز میں جاری پارٹی میں موجود تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…