ملک بھر میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے

11  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد/لاہور/کراچی(این این آئی) ملک بھر میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس میں کمی کے بعد این سی او سی نے تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے اور پیر کو ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 100 فیصد

حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے ریگولر بنیادوں پر کھول دئیے گئے ہیں، اور پیر سے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی 100 فیصد تعداد حاضر ہو سکے گی، اسکولوں میں کلاسز ہفتے کی ساتوں دن ہوا کریں گی، اب تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا، تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ گروپ کی بجائے سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسوں میں آئیں گے۔سندھ بھر میں بھی طالبعلموں سمیت اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کی 100 فیصد حاضری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، تعلیمی اداروں میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طالبعلموں کی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں 31 اکتوبر تک 12 اور اس سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں، 31 اکتوبر تک 21 اور اس سے زائد عمر کے کسی طلبائ کی ویکسین نہ ہونے پر انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…