حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام پر سکہ جاری کرے، مطالبہ کر دیا گیا

10  اکتوبر‬‮  2021

حیدرآباد(آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام پر سکہ جاری کیا جائے، جوہری توانائی کے اداروں کے نام بھی ان کے نام سے منسوب کئے جائیں۔ بدقسمتی سے ہم نے پاکستان کے محسن کی وہ قدر نہیں کی جو ہمیں کرنی چاہئے۔

وہ حیدرآباد میں تعزیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر عامر خان، وسیم اختر، کنورنوید جمیل، زونل آرگنائزر ظفرصدیقی، اراکین قومی اسمبلی صلاح الدین، صابر قائم خانی، اراکین صوبائی اسمبلی راشد خلجی، ناصر قریشی، ندیم صدیقی، سہیل مشہدی اور دیگر بھی موجو دتھے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کی آزادی کی ضمانت دینے والا ڈاکٹر عبدالقدیر ہمارے درمیان نہیں رہا، پاکستان کا دفاع، استحکام کی ضمانت محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہم سے بچھڑ گئے، پوری قوم آج غم میں مبتلا ہے، ان کا تعلق اس نظریئے سے تھا جو ہمارے آباؤ و اجداد کا نظریہ ہے، ڈاکٹر قدیر خان کی شکل میں ہم نے اس نعرے کو پورا کیا کہ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس محسن کو زندگی میں یاد رکھا جاتا تو کراچی سے خیبر تک یاد گار تعمیر ہونی چاہئے تھی، انہوں نے اعلان کیا کہ کل کراچی ایم اے جناح روڈ پر خالد دینار ہال کے سامنے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ ادا کی جائیگی، اسی طرح پورے ملک میں ایم کیوایم کے دفاتر کے سامنے ان کی نماز جنازہ ادا کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان بہت بڑے سرمایہ سے محروم ہوگیا ہے۔ اس سے قبل اسٹیشن روڈ پر کوہ نور چوک کے سامنے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…